ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اساتذہ کی نفرت انگیز پوسٹوں پر اقلیتی کمیشن نے وی سی دہلی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا

اساتذہ کی نفرت انگیز پوسٹوں پر اقلیتی کمیشن نے وی سی دہلی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا

Fri, 03 Apr 2020 00:54:53    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍اپریل(پریس ریلز) دہلی یونیورسٹی کے متعدد اساتذہ نے اپنے فیس بک پیج پر مسلم سماج کے خلاف انتہائی زہریلے نفرت انگیز پیغامات شائع کئے ہیں۔ اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن نے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن حیران ہے کہ کچھ اساتذہ اپنے فیس بک پر لکھ رہے ہیں کہ مسلمانوں کو گیس چیمبروں میں ڈال دینا چاہئے اور ڈاکٹروں کو ان کا علاج نہیں کرنا چاہئے ، وغیرہ۔

کمیشن نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ ’’ہمیں یہ بات بہت پریشان کن معلوم ہوتی ہے کہ ایسے عناصر آپ جیسی معزز یونیورسٹی میں ’تدریس‘ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔‘‘

کمیشن نے، جو عدالتی اختیارات رکھتا ہے اور سول عدالت کی طور سے کام کرتا ہے، وائس چانسلر سے ان پوسٹوں کی تحقیقات اور ان اساتذہ کے خلاف مناسب کاروائی کرنے کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن نے وائس چانسلر کو کارروائی اور رپورٹ فائل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے ۔


Share: